Jun 14, 2018 04:20 pm
views : 437
Location : Different Areas
Peshawar- Police Campaign Against Aerial Firing
پشاور ، کیپٹل سٹی پولیس کی ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے پورے شہر میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی خطابات
پشاور کیپٹل سٹی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے پورے شہر میں
بینرز لگا دئیے اور علماء کرام سے نماز میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے
خصوصی خطابات کی اپیل کی ہے جبکہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی
مساجد میں بھی عوام سے ہوائی فائرنگ کے متعلق تقاریر کریں۔
ہوائی فائرنگ ایک غیر اخلاقی فعل ہے لہذا چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے
انسانی جانوں کا ضیاع نہ کریں ، آپکی بندوق سے نکلی ہوئی گولی کسی بھی
انسان کی جان لے سکتی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے
نمٹاجائے گا۔
اس حوالیسے سی سی پی او محمد طاہر خان نے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی
نگرانی میں سرکلز کے زریعے ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سخت
ہدایات جاری کی ہے کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک اور انسانی جان
ومال کی حفاظت کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں۔
اس موقع پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب نے ذررائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہری حسن خان نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور شہر ی عثمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہر ی کامران زمان نے میڈیاکے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا