Jun 14, 2018 05:28 pm
views : 575
Location : Different Bus Stop
Peshawar- Transport Fare Increase Before Eid-ul-Fitr
پشاور ، عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے اپنے کرایوں میں دو گنا اضا فہ کر دیا
عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے اپنے کرایوں میں دو گنا اضا فہ کر دیا ہے ۔
پشاور سے دیگرشہروں کو جانے والے مسافر اضافی کرایہ دینے پر مجبور ہیں۔ عید
ہویا کوئی اورتہوار،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ اس کا حصہ بن گیا
ہے۔اس باربھی عیدالفطر کے قریب آتے ہی پشاور سے ملک کے مختلف شہروں کے روٹس
پر چلنے والی انٹرسٹی بسوں اوردیگر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضا
فہ کر دیا گیا ہے۔
پشاور کراچی روٹ پرمعمول سے دوگنا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، یہی صورتحال
پشاور سے لاہور ، ملتان ، اور دیگر علاقوں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی
ہے۔
عوامی حلقو ں کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ عیدین کے موقع پرغریب اورمتوسط
طبقے کے لیے بہتر اور سستی سفری سہولیات کا بندوبست کرے۔ ریل گاڑیوں کی
شدید کمی کی وجہ سے مسافروں کا براستہ سڑک سفر کرنا تو ایک مجبوری ہے جس کا
بھرپور فائدہ ٹرا نسپو رٹرز حضرات مختلف حیلے بہانے سے اٹھاتے ہیں۔
حکام نے اضافی کرایوں کا نوٹس لینے اور زائد کر ا یہ وصول کر نے والے
ٹرانسپورٹر زکا روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا دعویٰ توکیا ہے لیکن اس کا
اثرنظرنہیں آ رہا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ عید کے پْرمسرت موقع پر ٹرانسپورٹرز کا من مانے کرا
ئے وصول کرنا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، جس کا خمیا ز ہ بھی
غریب عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اس موقع پربس مالک ملک کامران نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
مسافر فرمان نے میڈیا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
مسافر کلیم اللہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا
شہر ی مزمل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا
مسافر اسد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا