Jun 15, 2018 03:35 pm
views : 361
Location : Different Areas
Peshawar- Eid-ul-Fitr Prayer offered
پشاور ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے و عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
ملک بھر کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں عید
الفطر مذہبی جوش و جذبے و عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پشاورمیں مختلف جگہوں پر عید الفطر کے بڑے اجتماعات کئے گئے۔
پشاور میں عید الفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع درویش مسجد صدر میں ادا
کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر مساجد میں
بھی عید کا بڑا اجتماع ہواجبکہ اندرون شہر، حیات آباد اور شہر کے مختلف
علاقوں میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
اس موقع پر تمام مساجد کے باہر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے
اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگ ایک
دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع میں آج عید ادا کر دی گئی تھی۔
اس موقع پراے ایس آئی فرید زدہ نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا