لاہور ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام کی ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہا ؤس کے مطابق ملاقات کے دوران آزادانہ ، شفاف اور
منصفانہ الیکشن کے انعقاد کو ہر قیمت پریقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
گیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا نگران حکومت فری
اینڈ فیئر الیکشن کرانے کیلئے آخری حد تک جائے گی۔پر امن اور شفاف انتخابات
کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
نگران حکومت کو جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے قومی امانت سمجھ کر پورا کریں
گے۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاغیرجانبدار انہ الیکشن کو یقینی بنانا ہم سب کی
مشترکہ ذمہ داری ہے۔آپ پروفیشنل آفیسرز ہیں،آپ نے اپنی ذمہ داریاں پیشہ
وارانہ انداز میں ادا کرنی ہے۔کوئی مداخلت یادباؤ برداشت نہیں کرنا۔عام
انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا آپ کی کارکردگی بولے گی توکوئی انگلی نہیں
اٹھاسکے گا۔امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہر ممکن اقدام
اٹھایا جائے گا۔عام انتخابات میں ووٹرز پرامن ماحول میں آزادانہ ماحول میں
اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں
کو اس ضمن میں فعال اورمتحرک کردارادا کرنا ہے۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہمارا سیاسی ایجنڈا تھا ،نہ ہے اورنہ ہوگا۔نگران
حکومت شفاف الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھائے گی۔