Jun 15, 2018 09:20 pm
views : 394
Location : Local Place Bus Stop
Lahore- Eid Ul Fitr Bus Stop Rush
لاہور،لاری اڈوں پر سہولیات کا فقدان،کرایوں میں اضافہ،مسافر پریشان
عید الفطر کی سرکاری چھٹیاں شروع ہو تے ہی صوبائی دارالحکومت لاہور کے بس
اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے رش میں شدید اضافہ ہو گیا،مسافروں کی
نسبت بسوں اور ویگنوں کی تعداد کم ہو نے کے پیش نظر شہری گھنٹوں بس اڈوں
پر انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔
موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز اوور چارجنگ کر کے مہنگائی
کے ستائے ہو ئے شہریوں کی جیبوں پر اضافی بوجھ ڈالتے رہے ہیں لیکن صورتحال
پر قابو پا نے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی
اقدام نہیں کیا گیا۔ مسافروں نے زائد کرایوں کی وصولی پر احتجاج کیا اور
حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ اپنے گھروں کو جا رہے ہیںجس کی بڑی خوشی ہت تاہم
کرایوں میں اضافے اوراور بس اڈوں پر سہولیات نہ ہونے کے سبب پریشانی کا
سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک مسافرمحمد ندیم کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
محمد شہزاد کا کہنا تھا
سنیلہ کا کہنا تھا
ایک اور مسافر محمد نعیم اقبال کا کہنا تھا