Jun 15, 2018 09:38 pm
views : 354
Location : Different Places
Lahore- Pleasant Weather in City
لاہور،شہرمیں چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں نے شہر کا درجہ حرارت معتدل کردیا
لاہورمیں چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں نے شہر کا درجہ حرارت معتدل کردیا
ہے، گرمی کی تپش میں نمایاں کمی آئی ہے اور شہریوں کے چہرے محکمہ موسمیات
کی یہ پیشن گوئی جان کر ہی کھل اٹھے ہیں کہ عیدالفطر کے دن شہر میں برسات
ہوگی،شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اورمحکمہ موسمیات نے بھی مطلع
ابرآلود رہنے کی نوید سنائی ہے۔
لاہور میں صبح سے گرد آلود ہواؤں کا راج ہے جسے شہرکا سارا منظر دھندلا
گیا ہے لیکن گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی
ریکارڈ کی گئی ہے اور بڑھتی ہوئی تپش معمول کی طرف لوٹنے لگی ہے۔
لاہور میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے،شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 38سنٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 28سنٹی گریڈ رہنے کا امکان
ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر ہوا چلتی رہے گی ،مطلع جزوی طور پر
آبر الود رہنے اور بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔