Jun 15, 2018 09:43 pm
views : 378
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Mohammad Zubair Meets The Chief Secretary Of Sindh Mr. Azam Suleman
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے صوبہ سندھ کے نئے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے صوبہ سندھ کے نئے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کو یقینی
بنانے، انتخابی عمل کی پر امن تکمیل، 25 جولائی کو سیکیورٹی کے فول پروف
انتظامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا 25 جولائی کے انتخابات ملک کے لئے نہایت اہم
ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن
اقدامات کئے جائیں۔پولنگ والے دن فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے ہر
ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔تمام صوبوں میں نئے چیف سیکریٹریز اور
انسپکٹر جنرلز کی تعیناتی کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا
انعقاد یقینی بناناہے۔
چیف سیکریٹری اعظم سلیمان نے کہا صوبہ میں انتخابی عمل میں عوام کی بھرپور
شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔*امن وامان اور فول پروف
سیکورٹی کے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔