لاہور،جمعۃ الوداع عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
ملک بھر کی طرح لاہور بھی میں جمعۃ الوداع عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و
جذبے سے منایا گیا،نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملکی استحکام اور دنیا میں
امن کیلئےدعائیں مانگی گئیں،بادشاہی مسجد، داتا دربار، مرکز القادسیہ،
جامعہ اشرفیہ، جامعہ نعیمہ، جامعہ المنتظر، مسجد شہدا، جامعہ رحمانیہ میں
جمعۃ الوداع پر بڑے اجتماعات ہوئے۔
علماء و خطیب حضرات نے جمعہ کے اجتماعات میں دینی موضوعات کے علاوہ ملکی
مجموعی صورتحال دہشتگردی کیخلاف جنگ اورکراچی کے حالات کو بھی موضوع بنایا۔
شہر بھی کی مساجد میں مساجد میں ماہ صیام کے آخری روز اجتماعات منعقد ہو
ئے جن میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی
گئیں نماز جمعہ کے موقع پر ماہ صیام کے بچھڑنے پر فرزندان اسلام صدمے سے دو
چار نظر آئے اور اس برکتوں اور رحمتوں کے مہینے کو الوداع الوداع کہتے
کہتے آنسووں پر قابو نہ پاسکے اور ان کی ہچکیاں بندھ گئیں۔