لاہور،پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کاتحفظ القدس اور حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ
فلسطین کے بھائیوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں پاکستان
کے عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور میں تحفظ القدس اور حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر
محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جب ہم سوتے ہیں تو پاک فوج جاگتی ہے،آج کی یہ
کانفرنس حرمین شریفین اور القدس کے تحفظ کے لئے،ہم فلسطین میں امریکی
سفارت خانہ کھولنے کی مذمت کرتے ہیں اور امریکی صدر کے فیصلے کو جوتے کی
نوک پر رکھتے ہیں۔