کراچی،آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی زیر صدارت تعارفی اجلاس
آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی کی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آمد کے موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نےگارڈ آف آنرز،جنرل سلام پیش کیا۔
بعدازاں آئی جی سندھ کی زیر صدارت تعارفی اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز
ٹریفک،سی ٹی ڈی، سندھ،کراچی رینج،اسپیشل برانچ کرائم برانچ کے علاوہ
ہیڈکوارٹرز سندھ، اسٹیبلشمنٹ،ٹی اینڈ ٹی، ٹریننگ،سی آئی اے کرچی کے ڈی آئی
جیز سمیت زونل ڈی آئی جیز کراچی اورڈائریکٹر پریس سی پی او نے بھی شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے اس موقع پر محکمہ پولیس سندھ کے تحت جاری جملہ امور
وپروجیکٹس سمیت تمام تر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور مزید ضروری
احکامات دیئے۔