خان پور،عید قریب آتے ہی مضر صحت کھویا کی تیاری عروج پر پہنچ گئی
عید قریب آتے ہی خان پور میں مضر صحت کھویا کی تیاری عروج پر پہنچ گئی، فتح
پور کمال اور لنجی وار میں منی کارخانے قائم ہوگئے جبکہ بچوں سےمشقت کرانے
کا سلسلہ بھی جاری ہے غلیظ ماحول میں کیمیکل سے تیار دودھ اور خشک پاوڈر
سے کھویا تیار کیا جانے لگا کھویا پلاسٹک کے تھیلوں میں پیک کرکے بسوں کے
زریعے دیگر شہروں میں بھجوایا جانے لگا ۔
بڑے پیمانے پر کھویا تیار کرکے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سپلائی جاری
ہے مضر صحت کھویا عید پر مٹھائیوں میں استعمال کیا جائے گا جبکہ مقامی
افراد کی جانب سےمحکمہ فوڈ اتھارٹی پرمبینہ طور پرمنتھلیاں لیکر کارروائی
نا کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو برس قبل عید الفطر کے موقع پر لیاقت پور میں مضر صحت کھویا کھانے سے ایک درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔