وہاڑی،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال وہاڑی میں ڈپٹی کمشروہاڑی علی اکبربھٹی کے خلاف ہڑتال جاری
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی طرف سے پنجاب بھرمیں بہترین
کارکردگی پر ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایم ایس،ڈاکٹرز وعملہ کیلئے دی جانے والی
دس لاکھ روپے انعامی رقم کاچیک ڈپٹی کمشنرعلی اکبربھٹی نے اپنے پاس رکھ لیا
سی اوہیلتھ،ایم ایس اورصدرپی ایم اے کی طرف سے مطالبہ پربھی چیک ایم ایس
کے حوالہ کرنے سے انکارکردیاہسپتال کے عملہ میں تشویش کی لہردوڑگئی۔چیک نہ
ملنے پرڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اورعملہ نے ایمرجنسی وارڈ میں کام مکمل
طورپر بندکردیااورڈپٹی کمشنرکے خلاف شدیدنعرہ بازی کی گئی جس کی وجہ مریضوں
کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف نے 13اپریل کواپنے دورہ وہاڑی کے موقع
پرپنجاب بھرمیں ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کی تعمیروترقی اوربہترین منیجمنٹ
کرنے پرڈی ایچ کیوہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمدفاروق،ڈاکٹرز اورعملہ کیلئے
دس لاکھ روپے کااعلان کیاتھاحکومت کے خاتمہ سے پہلے حکومت پنجاب نے انعامی
رقم کاچیک جاری کردیاجوکہ ڈپٹی کمشنرعلی اکبربھٹی نے وصول کیالیکن اب چیک
ڈی ایچ کیوکے ایم ایس کے حوالہ کرنے سے مبینہ طورپرانکارکردیاہے جس پرگزشتہ
روز سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گرمانی،ایم ایس ڈاکٹر محمدفاروق
اورصدرپی ایم اے ڈاکٹر غلام حسین آصف چیک کی وصولی کیلئے ڈپٹی کمشنرعلی
بھٹی کے پاس گئے اور ریکویسٹ کی کہ عیدکاموقع ہے اورعملہ کوعید کے موقع
پرپیسوں کی ضرورت ہے لہذاچیک ہمارے حوالہ کیاجائے جس پرڈپٹی کمشنرعلی
اکبربھٹی نے چیک دینے سے مبینہ طورپرانکارکردیاجیسے ہی اس صورتحال کاعلم ڈی
ایچ کیوہسپتال کے ڈاکٹرزاورعملہ کوہواتوپورے ہسپتال میں تشویش کی
لہردوڑگئی اورپی ایم اے کے صدرڈاکٹرغلام حسین آصف نے پی ایم اے کاہنگامی
اجلاس طلب کیااوراجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اب چیک نہیں نقدرقم کی وصولی تک
ایمرجنسی بندکرکے احتجاج کیاجائے جس پرڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اورعملہ نے
ایمرجنسی وارڈ میں کام مکمل طورپر بندکردیااورڈپٹی کمشنرکے خلاف شدیدنعرہ
بازی کی گئی جس کی وجہ مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےایک ڈاکٹر کا کہنا تھا
مظاہرے میں شریک شخص کا کہنا تھا
ایک اور شخص کا کہنا تھا