اسلام آباد،عید کی تیاریوں کے سلسلے میں خواتین مہندی لگوانے میں مصروف
عید کی تیاریوں کے سلسلے میں مینا بازار میں موجود پالرز میں خواتین کا رش بڑھ گیا ہے ،کوئی فیشل کروا رہا ہے تو کوئی ہیر کٹنگ تو کوئی مہندی لگوا نے میں مصروف ہے ،خواتین کا کہنا ہے کہ چاند رات کو شاپنگ کرنے کا اپنا ہی لطف ہے اور مہندی تو عید سے ایک روز قبل ہی لگوائی جاتی ہےکیونکہ اس کے بغیر عید ادھوری لگتی ہے۔
خواتین کے بناؤ سنگھار میں مہندی لگانا مشرقی روایات کا ایک لازمی جزو ہے،صنف نازک کا عید پراپنے ہاتھ پاؤں کو مہندی سے سجانا لازم وملزوم سمجھاجاتاہے۔
شہر میں جگہ جگہ قائم بیوٹی پارلرز میں مہندی لگانے کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے ، بیوٹی پارلرز میں رات گئے تک خواتین اور بچیاں اپنی باری کا انتظار کرکے مہندی سے اپنے ہاتھ رنگواتی ہیں۔