کراچی، شوال کا چاند نظر آگیا، معتکفین گھروں کو روانہ
شوال کا چاند نظر آتے ہی مسجدوں میں اعتکاف میں بیٹھنے والے افرا د اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے،عید الفطر کا چاند نظر آتے ہی کراچی کی مسجدو ں میں بیٹھنے والے معتکفین کا اعتکاف ختم ہوگیا۔
اعتکاف میں بیٹھنے والے لوگوں کو لینے کے لئے ان کے عزیز واقارب اوردوست آتے ہیں اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہناتے ہیں۔
اس موقع پرمساجد میں رمضان کی عبادات کی قبولیت اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
معتکفین اللہ رب العالمین کے حضور سربسجود ہو کر اپنی اور ملت اسلامیہ کی مغفرت کیلئے دعا گو تھے،ہر آنکھ اشک بار اور ہر لب پر دعا، رب کعبہ آئندہ ماہ رمضان بھی ہماری زندگیوں میں نصیب فرمائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن صوفی رفیق جعفرانی کا کہنا تھا
ایک بزرگ معتکف کا کہنا تھا