کراچی، گورنر سندھ محمد زبیر نے نماز عیدباغ جناح گراؤنڈ میں ادا کی
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے لیے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور ریہات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس کے لیے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔
روشنیوں کے شہر کراچی میں ہزاروں مساجد اور عید گاہوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ نماز عید کا بڑا اجتماع باغ جناح گراؤنڈ میں ہوا، جہاں گورنر سندھ محمد زبیر سمیت ڈاکٹر فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر و دیگر اعلیٰ سرکاری حکام ، غیر ملکی سفرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی، اس موقع پر عیدگاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
نماز کی ادائیگی کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا