Jun 16, 2018 08:02 pm
views : 403
Location : Governor House
Peshawar- Governor KPK Iqbal Zafar Jhagra offered Namaz-e-Eid-ul-Fitr
پشاور، گورنر خیبر پختونخوا اقبا ل ظفر جھگڑانے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی
ملک بھر میں عیدالفطر بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ نماز فجر کی ادائیگی کے ساتھ بعد ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں جہاں چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈ عید گاہ میں ادا ہوا جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عید گاہ میں نماز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور سیکیورٹی کے پیش نظر سڑک عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی۔گورنر خیبر پختونخوا نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر بعض صوبائی محکموں کے سربراہان بھی شریک تھے،نماز کے بعد ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی،جبکہ کشمیر،فلسطین،برما،شام عراق اوردنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے دعا کی گئی۔
بعد ازاں گورنر کے پی کے لوگوں سے عید ملے اور عوام میں گھل مل گئے۔