کراچی ،عید الفطر کے دن قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کا رش
عید الفطر کے دن قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے اور لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے جوق در جوق قبرستانوں کا رخ کررہے ہیں۔
کراچی کے معروف سوسائٹی قبرستان میں بھی دار فانی سے رخصت ہو جانے والے رشتہ داروں ،دوستوں اور عزیزو اقارب کی قبروں پر مٹی ڈالنے اور شکستہ قبروں کی مرمت کرنے سمیت فاتحہ خوانی کے لئے قبرستانوں میں آنے والے لوگوں کا رش لگا ہوا ہے۔ قبرستانوں میں موجود ان افراد میں سے بہت سے اپنے پیاروں کی قبروں کے پاس بیٹھ کر کلام الہٰی کی بلند آواز سے تلاوت کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔
ان دنوں بھی قبرستانوں میں آنے والے افراد قبروں کی رکھوالی کرنے والے گورکنوں کوکچھ رقم دے جاتے ہیں جس پر ان کی گزراوقات کا انحصار ہوتاہے ۔ عید کے موقع پر جب ہر شخص کے دل میں خوشیوں کا ڈیرہ ہوتا ہے تو اس موقع پر دنیا سے چلے جانے والے بھی شدت سے یاد آتے ہیں۔
قبرستانوں میں عوام کا رش دیکھ کر مانگنے والے افراد بھی جمع ہو گئے ہیں۔ لوگ اپنے مرحومین کی قبروں پر گل پاشی کیلئے پھول بھی خریدتے ہیں جس سے قبرستانوں کے باہر براجمان پھول فروشوں کےپھولوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس موقع پرحاضری کیلئے آئے ہوئے شخص عبدالمنان کا کہنا تھا
قبرستان میں حاضری کیلئے آئے ہوئے محمد فرحان کا کہنا تھا