کراچی، شہریوں نے چھوٹی عید کو میٹھی عید بنانے کے لئے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کرلیا
کراچی کے شہریوں نے چھوٹی عید کو میٹھی عید بنانے کے لئے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کیا ہے ۔کسی نے گلاب جامن کو عید کے لئے بہترین سمجھا تو کوئی برفی کا شیدائی نکلا۔
چھوٹی عید ہے اس لئے مٹھائی کی خریداری ضروری ہے۔جی ہاں اس عید کو بھی میٹھی بنانے کے لئے پشاوریوں کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔مٹھائی کی دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے اور رنگ برنگی ذائقہ دار مٹھائیوں کو دیکھ کر شکر خوروں کی رال ٹپکنے لگی ۔کہتے ہیں۔ مہمان ہو یا کوئی اپنا عید کے دن مٹھائی سامنے نہ رکھی جائے تو عید کا مزہ پھیکا پڑجاتا ہے ۔
عید کے موقع پر ہر قسم کے مٹھائی کی مانگ بڑھ جاتی ہے مگر کو ن سا شہری کس مٹھائی کو پسند کرتا ہے یہ راز بھی بتا دیا دکانداروں نے ۔