کراچی، میئر کراچی وسیم اختر نے نماز عیدباغ جناح گراؤنڈ میں ادا کی
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے لیے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور ریہات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس کے لیے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔
روشنیوں کے شہر کراچی میں ہزاروں مساجد اور عید گاہوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ نماز عید کا بڑا اجتماع باغ جناح گراؤنڈ میں ہوا، جہاںمیئر کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق سمیت گورنر سندھ محمد زبیرو دیگر اعلیٰ سرکاری حکام ، غیر ملکی سفرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی، اس موقع پر عیدگاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
نماز کی ادائیگی کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا