کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے عید ملی
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے گورنر ہاؤس میں عید ملی۔
ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق انسپیکٹر جنرل سندھ امجد جاوید سلیمی، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر، اسلامی ممالک کے سفارت کاروں نے بھی گورنر سندھ سے عید ملی۔
صوبائی نگراں وزراء جمیل یوسف، جنید علی شاہ، سعدیہ رضوی، صوبائی مشیر بریگیڈیئر(ر) حارث، صوبائی محتسب اسد اشرف ملک ، پولیو پلس کمیٹی کے سربراہ عزیز میمن نے بھی گورنر سندھ محمد زبیر سے عید ملی۔
بوہری کمیونٹی کے وفد نے گورنر سندھ محمد زبیرسے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی جانب سے رمضان المبارک کی عبادات کا انعام ہے۔ خوشی کے اس موقع پر ضرورت مند ، نادار اور مستحق مسلمانوں کو یاد رکھنا عید کی اصل روح ہے۔