Jun 17, 2018 12:06 pm
views : 407
Location : CM Secritariat
Lahore- Caretaker CM Punjab visit Child Protection Beureo
لاہور، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اورانسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام کی ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اورانسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری اورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاخوشیاں بانٹناہی اصل عیدہے۔عید کے پر مسرت تہوار پر کم وسائل رکھنے والوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ایک عبادت ہے۔عیدایک قومی اورمذہبی تہوار ہے،جسے ملکر منانا چاہیے۔نگران حکومت نے عید کے موقع پر صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاپارکوں اور تفریحی مقامات کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوں گے۔