کراچی،عیدالفطر کے دوسر ے دن شہریوں کا بڑی تعداد میں چڑیا گھر کی طرف رخ
عیدالفطر کا موقع ہو کوئی تہوار یااتوار کی چھٹی کراچی کے تفریحی مقامات
بچوں کی تفریح کا مرکز بن جاتے ہیں خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لئے تفریحی
مقامات کراچی گارڈن زو جیسے حرف عا م میں چڑیا گھر کہتے ہیں ۔
چڑیا گھر میں بچوں کی بڑی تعداد موجود رہی جو اپنے بڑوں کے ہمراہ یہاں
گرمیوں کی چھٹی کے ساتھ ساتھ عید منانے بھی پہنچ گئے۔شہر کے چڑیاگھرمیں
جہاں بچوں نے خوب لطف اٹھایا تو وہیں بڑوں نے بھی خوب مزے کئے۔
چڑیا گھر کی سیر کے موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔بچے جانوروں
سے محظوظ ہوتے رہے جبکہ بڑوں نے اپنے کیمروں اورموبائل فون سے تصویریں
بنائیں ۔
بچوں کی فرمائش اور جانوروں کے ساتھ ملنے دیکھنے اور مزے لینے کا مزہ ہی
کچھ اور ہوتا ہے۔اس موقع پر عید کے نئے رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کئے اور
دھوپ کے چشمے لگائے، بنے سنورے بچے بڑے اہتمام سے چڑیا گھر پہنچے۔ بچوں نے
شیر، ہاتھی،بھالو،بندر،کچھوے،سفید شیر،اژدھے، مگرمچھ،چیتا، زیبرا،
طوطے،خرگوش،بطخ،شتر مرغ ،لومڑی، ریچھ،ہرن، بارہ سنگھے وغیرہ کو دیکھ کر
خوشی کا اظہار کیا اور ان جانوروں کے پنجروں کے ساتھ تصویریں بھی
کھچوائیں۔شہر قائد کےچڑیا گھر میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے
انتہائی سخت تر ین انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر شہر ی شعیب نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہر ی کامران نے میڈیا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
عبدابسط نے بات چیت کرتے ہوئے کہا
مصطفی نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا