Jun 17, 2018 05:37 pm
views : 396
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets IGP Sindh
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ملاقات کی ۔
ترجمان گورنرہاؤ س کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کو یقینی
بنانے، انتخابی عمل کی پر امن تکمیل، 25 جولائی کو سیکیورٹی کے فول پروف
انتظامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع
پر انسپیکٹر جنرل سندھ امجد جاوید سلیمی کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی
مشتاق مہر اور ایڈیشنل سی ٹی ڈی ثناء عباسی بھی تھے ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا 25 جولائی کے انتخابات ملک کے لئے
نہایت اہم ہیں۔انتخابی عمل کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے ہر
ممکن اقدامات کئے جائیں۔پولنگ والے دن فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے
ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
گورنر سندھ نے کہا تمام صوبوں میں نئے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز کی
تعیناتی کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی
بناناہے۔