ملک بھر میں عید الفطر دوسرے دن بھی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں عید الفطر دوسرے دن بھی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ،
ہرسو خوشی کے رنگ ہیں ، بچوں نے عیدی وصول کرتے ہی تفریح گاہوں کا رخ
کرلیا ۔ خواتین نے گھروں میں لذیز پکوان تیار کئے ۔ رشتے داروں کی ایک
دوسرے کے گھروں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ عید آئی اپنے ساتھ خوشیاں
لائی ۔ ہر طرف خوشیوں کے رنگ نظر آرہے ہیں ۔
شہریو ں نےایک دوسرے سے گلے مل کر ملی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا
ہے ۔ عید پر بچوں کی خوشی بھی دیدنی ہے ۔ مختلف شہروں میں بچے عید وصول
کرتے ہی تفریح گاہوں میں پہنچ گئے اورہلا گلا کیا ۔
خواتین نے عید پر گھروں میں لذیز پکوان تیار کرکے دسترخوان سجائے ، ہرکسی
نے چٹ پٹے کھانوں کا لطف اٹھا ، دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد شہری سیر
سپاٹے پر نکل پڑے ۔
عید کادوسرا دن کو بھرپور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں کوئی اپنے عزیز اقارب کے گھر عید ملنے میں مصروف ہے ۔