Jun 17, 2018 07:39 pm
views : 546
Location : Different Areas
Peshawar- Eid-ul-Fitr 2nd Day, Children Enjoying
پشاور ، عید کے دوسرے روز بھی پارکوں اور تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں کا رش
پشاور میں عید کے دوسرے روز بھی پارکوں اور تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں
کا رش لگا ہوا ہے۔لوگ عید کے روزبھرپور انداز میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔
عید میلہ میں جگہ جگہ خصوصی پکوان تیار کیے جارہے ہیں۔ عید کے دوسرے روز
حیات آباد کے تاتارا پارک اور باغ ناران میں تفریح کیلئے لوگوں کی بڑی
تعداد پہنچ رہی ہے۔لوگ اپنے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں لائے ہیں اورخوب مزے
اڑا رہے ہیں۔پارکوں میں جھولے اور تفریحی مقامات پر بچوں کا رش لگا ہوا ہے۔
جھولے والوں کے بھی خوب مزے لگے ہوئے ہیں اور منہ مانگے دام وصول کیے جارہے
ہیں۔پشاور میں عید کے دوسرے روز بھی شہری بھرپور عید منارہے ہیں۔
پشاورمیں عیدالفطرکے دوسرے روز صبح سویرے ہی سے بچوں بڑوں نے پارکوں
اوردیگر تفریحی مقامات کارخ کرلیا ہے۔ فن لینڈ پارک، واٹر پارک اور دیگر
پارکوں میں رش نظر آرہا ہے۔ بچے جھلوے جھولتے اور روایتی کھانوں سے لطف
اندوز ہورہے ہیں۔
اس موقع پر ایک شہر ی عارف خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور شہر ی شجاعت نے میڈیا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہری مرادخان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا