کوئٹہ ،سریاب روڈ کے علاقے میں فائرنگ ،3افرادزخمی
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے بالمقابل دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔گرفتار دہشت گرد اس وقت سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار محفوظ رہے۔