اسلا م آباد،پرویزمشرف انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے لیکن قیادت کے لئے اور نظام میں تبدیلی کے لئے وہ واپس آئیں گے،ڈاکٹر امجد
رہنما آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کسی بھی وقت وطن واپس آ سکتے ہیں انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے لیکن قیادت کے لئے اور نظام میں تبدیلی کے لئے وہ واپس آئیں گے،وکلا کا پینل بنادیا ہے جو تمام کیسز کا دیکھے گا،پرویز مشرف کے دور میں ہونے والے کاموں کی وجہ سے انہیں یاد کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی ،چترال لیہ اور گوادر سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے اس لئے وہ انتخابات نہیں لڑ سکیں گے۔
پرویز مشرف کی وطن واہپسی کے حوالے سے ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کسی بھی وقت وطن واپس آ سکتے ہیں انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے لیکن قیادت کے لئے اور نظام میں تبدیلی کے لئے وہ واپس آئیں گے،وکلا کا پینل بنادیا ہے جو تمام کیسز کا دیکھے گا،اگر انہیں نہ آنا ہوتا تو کبھی بھی انکے آنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دیتے،چند عوامل پرویز مشرف کی وطن واپسی میں رکاوٹ بن رہے ہیں جب انہیں آنا تھا تو انکا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔
ڈاکٹر امجدکا کہنا تھاکہ ملک کو بنانے والے کے ساتھ افسوسناک رویہ رکھا جارہا ہے جنہوں نے قرضے ختم کئے اور ڈالر کو 60 روپے پر روک کے رکھا ان پر دہشتگردی ایکٹ کا مقدمہ بنادیا جاتا اور کرپشن کرنے والوں اور ملک لوٹنے والوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے،نواز شریف بدلہ لینے کے لئے مشرف پر مقدمے بنوارہے ہیں۔