اسلام آباد، شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی اہم آئینی ذمہ داری ہے،نیئر حسین بخاری
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی اہم آئینی ذمہ داری ہے۔
اسلام آبادمیں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ این اے تریپن سے پیپلز پارٹی کے وونوں رہنما ؤں کے کاغزات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں،نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے نتیجےمیں ادارے مضبوط ہوں گے،جمہوریت مضبوط ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کی اہم آئینی ذمہ داری ہے اور نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔
نئیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین نے تیر کے نشان پر انتخابات لڑنے کی درخواست دی تھی جو منظور کرلی گئی ہے دونوں جماعتیں ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔