کراچ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کےاین 246لیاری سے کاغذات نامزدگی منظورکرلیےگئے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کےاین 246لیاری سے کاغذات نامزدگی منظورکرلیےگئے ہیں،بلاول بھٹو کےوکیل فاروق ایچ نائیک ریٹرننگ افسرکےسامنے پیش ہوئے۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے وکیل فاروق ایچ نائیک کاکہنا تھا بلاول بھٹو کے فارم مالاکنڈ اور این اے 200 لاڑکانہ سے پہلے ہی منظور ہوگئے ہیں،آر او صاحب نے اثاثوں سے متعلق سوالات کئے،بلاول بھٹو کی جائیداد کی قیمت جب خریدی گئی اس وقت کی قیمتیں بتائی گئی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کوئی چیز نہیں چھپائی بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری سے ملنے والی تمام چیزیں بتائی گئی ہیں،جو ٹیکسز دیے ہوئے ہیں وہ بھی بتا دیے گئے ہیں،سارےجوابات سننے کے بعد بلاول بھٹو کا فارم منظور کرلیاگیا۔
فاروق ایچ نائیک کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پورے پاکستان سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور جیتیں گے۔