کراچی، ڈاکٹر صغیر کے حلقہ این اے 243 اور پی ایس 106 پر کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے
رہنما پاک سرزمین پارٹی،ڈاخٹر صغیر کا کہنا ہے کہ کوشش ہےکہ مایوانوں میں ان لوگوں کو بھیجیں جو اسٹیٹس کو کو چیلنج کرسکیں اور ملک کی خدمت کر سکیں انشااللہ آنے والے انتخابات میں پاک سر زمین پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔
ڈاکٹر صغیر کے حلقہ این اے 243 اور پی ایس 106 پر کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے،سٹی کورٹ کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک طرز سیاست کو چیلنج کیا ہےاور اس سلسلے میں اپنے پارلیمانی بورڈ میں ان لوگوں کو رکھا ہےجن کا تعلق سیاست سے تو نہیں تھا لیکن اپنے شعبہ ہائے زندگی میں منفرو اور اہم مقام رکھتے ہیں اس میں ڈاکٹرز انجنیئرز اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شامل ہیں جنکی مشاورت سے اپنے امیداروں کا چناؤ کیا ہے۔
پی ایس پی رہنما کا کہنا تھاکہ میرٹ کو ترجیح دے رہے ہیں امیداوروں کی کارکردگی کو دیکھا ہے کوشش ہےکہ ایوانوں میں ان لوگوں کو بھیجیں جو اسٹیٹس کو کو چیلنج کرسکیں اور ملک کی خدمت کر سکیں۔
ڈاکٹر صغیر کا مزید کہنا تھااپنے الیکشن سیل کو بہترین طریقے سے منظم کیا ہے گراؤنڈپر اپنا کام مکمل کرچکے ہیں انشااللہ آنے والے انتخابات میں پاک سر زمین پارٹی کامیابی حاصل کرے گی،ہمارا ایک ٹریک رکارڈ ہے مصطفیٰ کمال کا وژن ہے ہم کامیاب ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔