کراچی،قومی اسمبلی کے حلقہ 242 سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کے کاغذات مسترد،پی ایس124 سے منظور
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 242 سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے،این اے 242 کے ریٹرننگ افسر نے غلطی سے 243 کے کاغذات وصول کر لئے تھے۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ غلطی سے این اے 243 کے کاغذات این اے 242 میں جمع کرائے جس کے باعث مسترد ہوگئے تا ہم پی ایس 124 سے منظور ہوئے۔
سٹی کورٹ کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا،این اے 243 کی سیٹ ایم کیو ایم کی ہی ہے اور پارٹی کے اتحاد سے اس سیٹ کو حاصل کریں گے۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ غلطی سے این اے 243 کے کاغذات این اے 242 میں جمع کرائے ہماری اسکروٹنی بھی ہوگئی تھی غلطی کا ازالہ کئے جانے کی گنجائش تھی مجھے توقع تھی کہ غلطی کا ازالہ کیا جائیگا تاہم ایسا نہیں کیا گیا،جبکہ الیکشن کمیشن کے ضابطے کے مطابق میں این اے 243 سے بھی کلیئر ہوں۔