Jun 20, 2018 12:19 pm
views : 476
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 226 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،226پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ(20جون 2018) کو
مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
226پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43456 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 258 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے91 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،156 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔