لاہور،عمران خان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل نہیں ہے وہ تو نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلہ تک نہیں کرپائے،احسن اقبال
سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ
ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا،قانون کے مطابق کاغذات
نامزدگی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
رہنمامسلم لیگ(ن)احسن اقبال کا ہائیکورٹ کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی ترقی اورامن کے لئے پالیسیوں
میں 5سال تک تسلسل درکارہوتاہے جبکہ عمران خان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل
نہیں ہے وہ تو نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلہ تک نہیں کرپائے۔
سابق وزیر داخلہ کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ
ہوگا ،20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں
دیاجاسکتا،داخلی طورپر ملک کو کمزور کرنے والوں سے ہمارامقابلہ ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 5سال قبل دہشتگردی سے روزانہ 40سے
زائدافرادمارے جاتے تھے،مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں امن قائم کیا اور
میں نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی،میرامقابلہ عدلیہ سے نہیں،ایک سوچ ہے
جس نے مجھے گولی ماری۔