کوئٹہ،دشت میں ایف سی اور سی ٹی ڈی کا آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
دشت کے علاقےتیرا میل میں سی ٹی ڈی اور ایف سی کا دہشت گردوں کے خلاف
آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں4دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ
سے 4سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق اور سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دشت کے علاقے تیز میل میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع
ملنے پر ایک کمپاونڈ پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ
شروع کر دی جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا
تبادلہ جاری رہا کمپاونڈ میں موجود ایک دہشت گرد نے پولیس کی بکتر بند کے
قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4اہلکار زخمی ہوئے بعد ازاں
ایف سی کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور
دستی بم حملے سے 4سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔
سی ٹی ڈی اورایف سی کے مشترکہ آپریشن میں4دہشت گرد ہلاک ہوئے ترجمان سی ٹی
ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 2دہشت گرد عید کے روز لیویز
اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے واقعہ کے فوری بعد زخمیوں کو سی ایم
ایچ اور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔