کراچی،نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر املک کی مزار قائد پر حاضری
نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے مزار قائد پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش
کرنے کیلئے مزار قائد پر حاضری دی،انہوں نے فاتحہ پڑھی اور مزار قائد پر
پھولوں کی چادر چڑھائی،اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی
گئی، گورنر سندھ محمد زبیر اور نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمن بھی ان کے ہمراہ
تھے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم مختصر دورے پر کراچی میں ہیں نگران وزیراعظم کراچی
میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں سندھ
بالخصوص عام انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کی تیاریوں اور کراچی کی
سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔