پشاور،پی ٹی آئی اقلیتی برادری کے کارکنوں کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی برادری کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پشاور پریس کلب کے سامنےکئے جانے والے مظاہرے میں پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلےکارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے نعرے
اور مطالبات درج تھے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھرپور نعرے بازی بھی
کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر ان کے تحفظات
ہے ، پشاور کی اقلیتی برادری کے لیے پشاور سے ہی نمائندہ کو ٹکٹ دینا
چاہیے ، تاکہ ان کے مسائل حل کرنے لیے صحیح نمائندہ کا انتخاب ہو اور اگر
ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی ممبر وقاص کھوکھر کا کہنا تھا