Jun 20, 2018 08:13 pm
views : 542
Location : Different Places
Thatta- City in Bad Condition
ٹھٹہ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دوسرا گھر اور پیپلز پارٹی کا قلعہ بنیادی سہولیات سے محروم
ٹھٹھہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دوسرا گھر اور پیپلز پارٹی کا قلعہ تصور
کیا جاتا تھا اسے موجودہ حکومت نے کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے شہر کےگلی
محلے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں جبکہ شہر میں سیوریج کا نظام بھی
نہ ہونےجیسا ہے۔
بانی پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو لاڑکانہ کےبعد ٹھٹھہ کو اپنا گھر
مانتے تھے اور ماضی کا خوشحال ضلع اب لاتعداد مسائل سے دو چار ہے اور کھنڈ
کا منظر پیش کررہا ہے۔
شہیدوں کے نام سے منسوب ترقیاتی اسکیموں کو بھی کرپشن کے دیمک نے چاٹ لیا،
شہریوں کو پانی کی فراہمی کا سات کروڑ کا منصوبہ تیس کروڑ سے تجاوز کر گیا
مگر کام20 فیصد بھی نہ ہوسکا،میگا اسکیمیں تو اپنی جگہ پر مگر شہریوں کو
پینے کے پانی کی سہولت بھی دس سال میں نہ مل سکی۔
ٹھٹھہ سٹی کی اطراف میں دو لاکھ کی آبادی پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگی
گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ٹینکر مافیا نے نالوں میں کھڑا ناقابل
استعمال پانی کے ریٹ بھی دگھنے کر دیئے ہیں،شہر میں آئے دن پانی کے لیئے
ہی احتجاج کیئے جاتے ہیں تاہم انتظامیہ مسائل کے حل کے لئے ٹس سے مس نہیں
ہوتی۔