Jun 20, 2018 08:57 pm
views : 501
Location : NAB Headuarter
Islamabad- Chairman NAB Justice (r) Jawed Chair Meeting
اسلام آباد،جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین
جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد
ہوا۔
ترجمان نیب کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر اعظم میاں
محمد نواز شریف اور دیگر کے خلاف خو شحال پاکستان اسکیم میں عدم ثبوت کی
بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی،جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ نیب
صرف اور صرف قانون اورٹھوس شواہد کی بنیاد پر کاروائی کرتا ہے تاہم سابق
ممبر قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی
گئی ہے،ملزم پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے خلاف انکوائری
کی منظوری دی،ملزم پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان ٹیلی ویژن میں مبینہ غیر قانونی
بھرتیوں اور بدعنوانی کا کیس ایف آئی اے کو بجھوانے کی منظوری دی۔
ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایم پی اے چوہدری منظور الٰہی، سابق وزیر اعلی
چوہدری پرویز الٰہی،سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور دیگر کے خلاف
عدم ثبوت کی بنیاد پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔
ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق صوبائی وزیربرائے قانون سندھ ضیاء الحسن
لانجار اوردیگرکے خلا ف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو124 ملین روپے
کانقصان پہنچا۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جسے جڑ سے
اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے،نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی
بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور
کاوشیں کریں،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت
کی کہ وہ بدعنوان، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنی تما م
تر صلاحیتیں استعمال کریں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے
گی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب 146146 احتساب سب کے لیے 145145 کی پالیسی
پر سختی سے عمل پیرا ہے، نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور پاکستان
کی عوام سے ہے،نیب افسران اپنے فرائض پوری ایمانداری ، دیانت ، میرٹ،
شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں تا کہ بد عنوان عناصر
کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔