Jun 20, 2018 09:05 pm
views : 471
Location : Governor House
Karachi- Caretaker PM Chairs Meeting Regard Law & Order
کراچی،نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
ہوا،اجلاس میں گورنر، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت
کی،سیکیورٹی حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی
گئی۔
اس موقع پر امن و امان، سیکیورٹی اور انتخابات سے متعلق اقدامات و دیگر اہم
امور پر گفتگو بھی ہوئی،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے
سیکیورٹی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن میں شفافیت اور آزادانہ ماحول فراہم کرنا
اداروں کی ترجیح ہونی چاہیئے، الیکشن میں کسی کو امن یا ماحول خراب کرنے کی
اجازت نہیں ہوگی۔