Jun 20, 2018 11:33 pm
views : 516
Location : KWSB Headoffice
Karachi- Jamat e Islami Leader Hafiz Naeem Ur Rehman Media Talk
کراچی،ظالم ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو بوند بوند کو ترسا دیا ہے،حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر شہر میں پانی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی انجینیر حافظ نعیم الرحمان نے ایم ڈی واٹر بورڈ
خالد شیخ سے ملاقات کی،ملاقات میں شہر میں پانی کے مسئلے پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔
ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت
اسلامی کراچی کاکہنا تھا شہرمیں سیاسی بنیادوں پر پانی کی تقسیم کی جارہی
ہے جسے مسترد کرتے ہیں،کئی آبادیوں میں روز پانی آتا ہےاور کئی علاقوں میں
دو دو مہینے پانی نہیں آتا چند علاقوں میں 24 گھنٹے اور کئی علاقوں میں 24
دن بعد بھی پانی نہیں آتا
جماعت اسلامی کے رہنما کاکہنا تھا کہ اتوار کو ضلع وسطی میں بنارس چوک پر
عوام پریس کانفرنس کریں گے ،اسکے بعد ذمہ داری ہماری نہیں ہوگی
اگر واٹر بورڈ کا عملہ کام کرتا نظر آیا تو سراہیں گےورنہ وہیں سے بھرپوراحتجاج کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ظالم ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے
کراچی کو بوند بوند کو ترسا دیا ہے،کراچی پیپلز پارٹی کو صرف لوٹ مارکرنی
ہے،جمہوریت بہترین انتقام ہے اورکراچی کے لوگ جمہوریت کے ذریعے پیپلز پارٹی
اور ایم کیوایم کومسترد کریں گے۔