Jun 20, 2018 11:47 pm
views : 537
Location : Different Places
Lahore- Pleasant Weather In City
لاہور،شہرمیں تیز ہواؤں کا راج،گرمی کی شدت میں کمی
لاہور میں آندھی اور گرد آلود ہواؤں نے گرمی کو بھگا دیا،لاہور میں ہلکے
بادل آسمان پر چھائے رہے، آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت
میں کمی آگئی۔
درجہ حرارت میں کمی پر شہریوں نے سک کاسانس لیا ،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
،درخت ہواؤں سے جھوم اٹھے ہیں لہلہا رہے ہیں اور بادل آچکے ہیں،شہر لاہور
کا موسم ہوا خوشگوارلاہوریوں کی طرف سے یہی دعا کی جا رہی تھی کہ موسم
خوشگواررہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش ہو جائے درجہ حرارت میں کمی آجائے
گرمی کی شدت کم ہو جائے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر
علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، راولپنڈی،
سرگودھا، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا ، کشمیر اور گلگت
بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ہے۔