Jun 20, 2018 11:56 pm
views : 598
Location : Different Places
Muzaffagarh- Punjab Food Authority Action
مظفر گڑھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مضر صحت گوشت اور مٹھائی تلف کردی گئی
مظفرگڑھ میں ڈی جی نورالامین مینگل کی قیادت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے
مختلف فوڈپوائنٹس،بیکریز اور کینٹینوں میں کاروائی کرتے ہوئے مضرصحت گوشت
اور ناقص مٹھائی تلف کردی۔
مظفرگڑھ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری
ہیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی قیادت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے
ملتان روڈ، قنوان چوک اور جھنگ موڑ پر کاروائی کی.پنجاب فوڈ اتھارٹی کے
مطابق ملتان روڈ پر معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور معروف بیکری کوصفائی کے ناقص
انتظامات پروارننگ نوٹس جاری کیاگیا جبکہ 35 کلوگرام مضرصحت چکن اور 5
کلوگرام ناقص مٹھائی اور مصالحہ جات موقع پر تلف کر دیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کےمطابق شہر میں قائم معروف ہسپتال کی کینٹین کا بھی
معائنہ کیا گیا اور بہترین انتظامات پر 10ہزار روپے انعام دیاگیا،پنجاب
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کےمطابق فوڈ ورکرز کی تربیت کے لیے مظفرگڑھ میں
ٹریننگ سکول قائم کردیاگیا ہے،ٹریننگ سکول سے تربیت حاصل کرنے کے بعد قانون
کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔