Jun 21, 2018 01:08 pm
views : 481
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 403 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،403 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (21 جون
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس403 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42599 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 254کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 55کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،192 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔