Jun 21, 2018 03:19 pm
views : 507
Location : Supreme Court Karachi Registry
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar Media Talk
کراچی،نالوں کی صفائی کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے مون سون سے پہلے 38 نالوں پر کام شروع کردیاہے،وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہمارے کام سے مطمئن ہیں،مون
سون سے پہلے 38 نالوں پر کام شروع کردیاہے،اگر وہاں جائیں تو نظر آئیگا کہ
کام ہورہا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ واٹر کمیشن سے متعلق کیس
کی سماعت ہوئی جبکہ چیف جسٹس نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کے ایم سی کی ٹیم
بہتری کے لئے اقداما ت کر رہی ہے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ پوائنٹس کراچی سے متعلق چیف جسٹس کے
سامنے رکھے،اوگرا نے جو ریٹ پورے ملک میں فکس کئے ہیں وہی کراچی میں بھی
ہیں اور پشاور میں بھی،ٹرانسپورٹ چارجز کے نام پر ٹیکس لیا جاتا ہےوہ کراچی
میں نہ لگایاپیٹرول کراچی میں آتا ہے، کراچی کو پیٹرول بغیر چارجز کے ملنا
چاہیے ۔
میئر کراچی کا کہنا تھاکراچی میں اشتہارات کے لئے مختلف مقامات پر دیواریں
بنا دی گئی ہیں، بننے والی دیواروں کے توڑا جائے اور انہیں توڑنےوالے ملبہ
بھی اٹھائیں۔
وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کے حوالے سے تیزی سے کام
جاری ہے مون سون سے پہلے 38 نالوں پر کام شروع کردیاہے،اگر وہاں جائیں تو
نظر آئیگا کہ کام ہورہا ہے۔