اسلام آباد،نیب نے بلایا تو ضرور جائیں گے،میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں ڈالا گیا،زلفی بخاری
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ
نیب نے بلایا تو ضرور جائیں گے،میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں
ڈالا گیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے زلفی بخاری کونیب میں شامل تفتیش ہونےکی ہدایت
کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے زلفی بخاری کا نام وزارت
داخلہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے
دوست زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں
ڈالاگیا، کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ، ایک ہی پاسپورٹ ہے ،اسی پر بیرون ملک
گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے بلایاتو وکیل کے مشورے سے جائیں گےاور بتائیں گے کہ وہ کون سے بزنس کرتے ہیں اور کون سی کمپنیز ہیں۔