اسلام آباد،بروقت انتخابا ت قوم سے وعدہ اور ہماری ذمہداری ہے، نگراں وزیر اطلاعات
نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری اور قوم
سے وعدہ ہے کہ بروقت انتخابات ہوں گے اس سلسلے میں کسی کوئی ابہام نہیں
ہونا چاہیے،نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی
درخواست کی ہے تا ہم نواز شریف کی وطن واپسی پر نام ای سی ایل میں ڈالنے پر
غور کریں گے، زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا بلکہ بلیک لسٹ پر
تھا،بلیک لسٹ میں شامل نام کو کسی وقت بھی نکالا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اہلیہ کی حالت اس
وقت تشویشناک ہے اور وہ ملک سے باہر ہیں،اس وقت نواز شریف اور ان کی
صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مناسب وقت نہیں ہے،نیب
نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے
تا ہم نواز شریف کی وطن واپسی پر نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کریں گے۔
نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کامزید کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ای
سی ایل میں نہیں تھا بلکہ بلیک لسٹ پر تھا،بلیک لسٹ میں شامل نام کو کسی
وقت بھی نکالا جا سکتا ہے,بلیک لسٹ میں نام کسی طریقہ کار کے بغیر شامل کیا
جاتا ہے،جب کہ ای سی ایل میں شامل نام اگر نکالنا ہو تو اس کی منظوری
کابینہ کمیٹی دیتی ہے اور زلفی بخاری کا نام کابینہ کمیٹی کے پاس نہیں گیا
تھا۔