کراچی ،نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت کے الیکٹرک انتظامیہ سے اجلاس
کراچی میں نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت کے الیکٹرک انتظامیہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں کے الیکٹرک کے بورڈ چیئرمین طیب
تہرین اور ڈائریکٹر اسمر نعیم نے شریک تھے ۔ سندھ حکومت کے نمائندوں میں
پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، اسپیشل سیکریٹری توانائی راشد قاضی و
ڈائریکٹر توانائی طارق شاہ بھی شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو تاقید کی کہ غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا درپیش مسائل میں سندھ حکومت کے الیکٹرک کی ہر ممکن سپورٹ کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو شہر میں صوبائی حکومت و کے ایم سی سے مل کر ٹری پلانٹینیشن کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کو آگاہی دی گئی کہ رمضان میں
پیک اوقات میں بجلی کی طلب 35 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کو سوئی گیس
کی طرف سے 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے، اس لیے لوڈشیڈنگ کم سے کم
ہونی چاہیے۔