Jun 21, 2018 05:19 pm
views : 411
Location : Lahore Railway Station
Lahore- Sikh yatri To Reach Pakistan For Maharaja Ranjeet Singh's Urs
لاہور،سکھ رہنمامہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 280 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
سکھ رہنمامہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے
280 سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں،متروکہ وقف املاک
بورڈ کے اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداران نے سکھ
یاتریوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری
متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر خان کا کہنا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ
کی برسی کے موقع پر سکھ یاتریں کی سہولیات کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے
ہیں،برسی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے،303 سکھ یاتریوں کو ویزے دیے
گئے ہیں جبکہ280 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں،بھارتی حکومت کے بھی شکر
گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔
دس دن کی تقریبات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے،تقریبات کا سلسلہ دس روز
تک جاری رہے گا جبکہ مرکزی تقریب گردوارہ ڈیرہ صاحب میں 29 جون کو منعقد
ہوگی اور 30 تاریخ کو سکھ یاتری بھارت روانہ ہوں گے۔
گردوارہ امرتسر کے سیکرٹری جگموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن
ملک ہماری فوج اور اداروں نے دہشتگردی ک ختم کردیا ہے ،دوسری بار پاکستان
آیا ہوں پاکستان کے لوگوں نے بہت محبت سے استقبال کیا بہترین انتظامات پر
پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں ۔