Jun 21, 2018 06:34 pm
views : 393
Location : Election Commissio of Pakistan
Islamabad- Caretaker PM visits Election Commission of Pakistan
اسلام آباد،نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی الیکشن کمیشن آمد
نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک الیکشن کمیشن پہنچے جہاں سیکرٹری
الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم کو انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ صاف ، شفاف اور غیر
جانبدارانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں
چھوڑی جائے گی۔
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس
ہوا، اجلاس میں نگران وزیراعظم کوعام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے
تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو
انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر نگراں وزیر اعظم اور چیف
الیکشن کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پر کوئی
سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی
یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں
چھوڑی جائے گی۔