Jun 21, 2018 08:02 pm
views : 394
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 644 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 644 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ ماہرینپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات
(21 جون 2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 644 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43358 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ
کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر330 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے57 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،259کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔